انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ
انٹرنیٹ پر پیسہ کمانا مشکل تو ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، مشکل بھی اُن افراد کے لیے جنہیں انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے کا کوئی تجربہ نہیں، البتہ کچھ تجربہ حاصل کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے پیسہ کمانا نہایت آسان ہوجاتا ہے ،اس کے لیے آپ کے پاس بنیادی قابلیت کا ہونا ضروری ہے جو ہم اس سے قبل اپنے مضمون میں بتا چکے ہیں ، اگر آپ نے وہ مضمون نہیں پڑھا ہے تو اُسے پڑھنے کے لیے ۔
اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا اسان ترین طریقہ کون سا ہے۔
فورم پر پوسٹنگ کرنا
انٹرنیٹ پر بہت سارے فورمز موجود ہیں ، فورمز ایسی ویب سائٹس کو کہتے ہیں جن پر وزٹ کرنے والے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں، ایسا کرنے کے لیے انہیں سب سے پہلے خود کو مطلوبہ فورم پر رجسٹر کرانا ہوتا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ہوتی ہے اس کے بعد اپنی رائے کا اظہار کیا جاسکتا ہے، عام طور پر فورمز پر لوگ اپنے مسائل کا حل جاننے کے لیے سوالات کرتے ہیں، جو لوگ مسائل کا حل جانتے ہیں وہ ان کا جواب لکھ دیتے ہیں اس طرح امداد باہمی کے اصولوں پر لوگ اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں ، بہت سی کمپنیاں اپنی مصنوعات کے فوائد کو لوگوں کے مسائل کا حل بنا کرپیش کرتی ہیں مثال کے طور پر رنگ گورا کرنے کی کریم، قد بڑھانے کی دوا، غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے میں رہنمائی وغیرہ
فورمز پر پوسٹنگ کی جاب کیسے ڈھونڈیں
سب سے پہلے تو آپ فورمز میں پروڈکٹس کی تشہیر کی نوکری تلاش کیجئے، اس کے لیے گوگل میں صرف فورمز جابس لکھئے اور آپ کو بے شمار ایسی جابس کے اشتہارات ملیں گے جس میں کمپنیاں فورمز کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر چاہتی ہیں، آپ ایسی جابس کے لیے آن لائن ہی اپلائی کیجئے اور طلب کرنے پر اپنا پہلے سے تیار شدہ سی وی بھی منسلک کردیجئے، تجربہ نہ ہونے کی صورت میں آپ کو کمپنی فی پوسٹنگ کے حساب سے ادائیگی کرے گی یعنی آپ جتنے زیادہ فورمز میں کمپنی کی مصنوعات کی تشہیر کریں گے کمپنی اتنے ہی زیادہ آپ کو پیسے دے گی، آپ کو بس کمپنی کو قائل کرنا ہوگا کہ آپ یہ کام کرسکتے ہیں اس کے لیے آپ کچھ روز باقاعدگی کے ساتھ فورمز کا وزٹ کریں اور ان میں درج ہونے والی تحریروں کو بغور پڑھیں اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ فورمز موضوعات کے حساب سے الگ الگ بھی ہوتے ہیں مشترکہ فورمز بھی ہوتے ہیں جہاں مختلف موضوعات کی کٹیگریز بنی ہوتی ہیں۔
فورمز میں پوسٹنگ کرنے کی مہارت کیسے حاصل کریں
اگر آپ بہت سارے فورمز میں رجسٹرڈ ہیں تو بہت بہتر ورنہ آج ہی ایسے فورمز میں خود کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے گوگل ڈاٹ کام پر جاےئے اور فورمز لکھ کر کلک کیجئے تو ہر قسم کے فورمز کے ایڈریسز آپ کے سامنے ہونگے اب آپ خود کو ان فورمز میں رجسٹرڈ کرائیے جہاں آپ کو اپنا نام، ای میل ایڈریس اور اپنے شہر و ملک کا نام درج کرنا ہوگا، کچھ روز آپ اپنے مطلوبہ موضوعات کے فورمز میں بڑھ چڑھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیجئے، نت نئے اور دلچسپ سوالات پوچھئے، لوگوں کو ان کے مسائل حل کرنے میں مدد کیجئے اس طرح آپ کو فورمز پر لوگ جاننے لگیں گے اور آپ جب کسی کمپنی کی مصنوعات لوگوں سے شےئر کریں گے تو وہ ضرور انہیں سنجیدگی سے لیں گے۔ جس کے نتیجے میں کمپنی کی مصنوعات زیادہ فروخت ہونگی اور یہ بات آپ کی بہتر کارکردگی میں شمار ہوگی جسے دیکھتے ہوئے کمپنی آپ کو فورمز میں پوسٹنگ کی مستقل ملازمت کی بھی پیش کش کرسکتی ہے۔
This Method Read in English Click Here!
0 comments:
Post a Comment